مزاح نویس

( مُزاح نَوِیس )
{ مُزاح + نَوِیس }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مزاح' کے ساتھ فارسی مصدر 'نوشتن' سے مشتق صیغہ امر 'نویس' لگانے سے مرکب 'مزاح نویس' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٩٣ء، کو "قومی زبان" ماہنامے میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
جمع غیر ندائی   : مُزاح نَوِیسوں [مُزاح + نوی + سوں (و مجہول)]
١ - مزاح نگار، مزاح لکھنے والا، ظریفانہ تحریر لکھنے والا۔
"ضمیر جعفری اردو کے ممتاز مزاح نویس ہیں۔"      ( ١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، اپریل، ٢٦ )