اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - مرہٹوں کی زبان؛ مہاراشٹر (بھارت) میں بولی جانیوالی زبان۔
"حرف (۔ڑ) دراصل ہندی حرف نہیں ہے بلکہ مرہٹی سے مستعار لے لیا گیا ہے۔"
( ١٩٩٥ء، نگار، کراچی، اگست، ٢٥ )
٢ - مرہٹن، مرہٹا عورت۔
جو تھی مرہٹیاں وہ پٹھانوں کو دان کی گھوڑوں کی پیٹھ چڑھ کے وہاں سے اڑان کی
( ١٧٦١ء، جنگ نامہ پانی پت (منظوم)، ١٣ )
٣ - ایک طرح کے گیت کا نام۔
"مجلس میں جہاں مرہٹی اور بارہ ماسے کے شوقین جمع ہیں دھرپت اور خیال الاپتے ہیں۔"
( ١٨٨٠ء، مقالات حالی، ١٣٨:٢ )
٤ - بدعملی، ابتری، بدنظمی، ناپرساں حالی۔ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ؛ نور اللغات)
٥ - ایک مشہور اور عام بوٹی جس کے پھولوں کا تیل جوڑوں کے درد کے لیے مفید ہوتا ہے۔ بابونہ۔
"کالا دھتورا سے یا مرہٹی یعنی بابونہ سے. رگڑ لے۔"
( ١٩٠٦ء، اکسیر الاکسیر، ١٠ )