بال خورا

( بال خورا )
{ بال + خو (واؤ مجہول) + را }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'بال' کے ساتھ فارسی مصدر خوردن سے مشتق صیغۂ امر 'خور' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'بال خور' مرکب بنا۔ اردو قواعد کے مطابق 'ا' لاحقہ بطور صفت لگنے سے 'بال خورا' مرکب بنا۔ ١٨١٦ء میں "دیوان ناسخ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک بیماری جس میں انسان یا حیوان کے جسم یا عضو کے بال گر جاتے ہیں۔
"بڑی لڑکی کی پلکیں بال خورے نے غائب کر دی تھیں۔"      ( ١٩٣٥ء، بھرے بازار میں، ٤٤ )
  • a disease that causes the hair of horses to fall off