مریل ٹٹو

( مَرْیَل ٹَٹُّو )
{ مَر + یَل + ٹَٹ + ٹُو }

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ صفت 'مریل' کے ساتھ ہندی زبان سے اسم 'ٹٹو' لگانے سے مرکب 'مریل ٹٹو' بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت اور اسم مستعمل ہے۔ "فرہنگ آصفیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
١ - دبلا پتلا چھوٹا گھوڑا۔
"وہ باوجود مرض جانکاہ کے مریل ٹٹو پر دراز سفر کرتا ہے۔"      ( ١٩٠٥ء، لمعتہ الضیاء، ٩٢ )
صفت ذاتی ( مذکر )
١ - [ تحقیرا ]  نہایت سست۔ (فرہنگ آصفیہ)