رند بلا نوش

( رِنْدِ بَلا نوش )
{ رِن (ن غنہ) + دے + بَلا + نوش (و مجہول) }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'رند' کے آخر پر کسرہ صفت لگا کر عربی اسم 'بلا' کے ساتھ فارسی مصدر 'نوشیدن' سے صیغہ امر 'نوش' کو بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧١ء کو "شیشے کا پیرہن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : رِنْدِ بَلا نوشوں [رِن (ن غنہ) + دے + بَلا + نو (و مجہول) + شوں (و مجہول)]
١ - بے حد پینے پلانے والا۔
 ہم رند بلا نوش بہکتے نہیں مئے سے موسم ہی ہمیں لغزش پا ہو کے ملا ہے      ( ١٩٧١ء، شیشے کے پیرہن، ٤٥ )