رکن یمانی

( رُکْنِ یَمانی )
{ رُک + نے + یَما + نی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رکن' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم معرفہ 'یمن' سے 'یمانی' لگانے پر مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٤ء کو "مراثی انیس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - کعبہ کے ستونوں میں سے ایک ستون۔
"آپ حجراسود اور رکن یمانی کے درمیان نماز پڑھتے تھے، تاکہ بیت اللہ بھی سامنے رہے اور بیت المقدس کا بھی استقبال ہو جائے۔"      ( ١٩٦٩ء، معارف القرآن، ٣١٨:١ )