رم

( رِم )
{ رِم }
( انگریزی )

تفصیلات


Rim  رِم

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٩ء کو "موٹر انجینیئر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - سائکل کا پہیا جس پر ٹائر اور ٹیوب چڑھاتے ہیں، پہیے کا حلقہ یا گھیرا۔
"اگلے اور پچھلے پہیوں کے رموں کا درمیانی فاصلہ ماپ لیا جائے۔"      ( ١٩٤٩ء، موٹر انجینیئر، ٣٥٧ )