رلیف

( رِلِیف )
{ رِلِیف }
( انگریزی )

تفصیلات


Relief  رِلِیف

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی زبان سے ماخوذ ہے اور اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اس استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٧ء کو "کرزن نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - مصیبت کی تخفیف یا رفع ہونے کی لیے وقتی تخفیف یا ہنگامی امداد (جو افتاد پڑنے پر کسی کو دی جائے)۔
"بغیر کسی استشنا کے سب ٹیکسوں کی تخفیف پر رلیف کو ترجیح دیتے تھے۔"      ( ١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ٤٢٠ )
٢ - پیتل کی ایک نب کا نام جو 'جی' نب سے موٹی اور 'زڈ' نب سے پتلی ہوتی ہے۔
"جی یا رلیف یا اور کسی قسم کی پتی جس کی نوک بہت باریک ہو اردو لکھنے کے لیے مناسب نہیں۔"      ( ١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ١٦ )