رکوع و سجود

( رُکُوع و سُجُود )
{ رُکُو + عو (و غیر ملفوظ) + سُجُود }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رکوع' کے ساتھ 'و' بطور حرف عطف لگا کر عربی اسم 'سجدہ' کی جمع 'سجود' لگانے سے مرکب عطفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٤ء کو "مقدمہ تحقیق الجہاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - جمع )
١ - جھکنے اور سجدہ کرنے کی حالت۔
 سجی ہے آج بھی دوکان جبہ و دستار ہے گرم اب بھی رکوع و سجود کا بازار      ( ١٩٥٢ء، نبض دوراں، ٢٣٦ )