ریزرو فوج

( رِیزَرْو فَوج )
{ ری + زَرْو + فَوج (و لین) }

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'ریزرو' کے ساتھ فارسی اسم 'فوج' لگانے سے مرکب 'ریزرو فوج' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤١ء کو"آزاد سماج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
جمع   : رِیزَرْو فوجیں [ری (کسرہ ر مجہول) + زَرْو + فو (و لین) + جیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : رِیزَرْو فوجوں [ری (کسرہ ر مجہول) + زَرْو + فو (و لین) + جوں (و مجہول)]
١ - ہنگامی حالات میں کام کے لیے مخصوص فوج۔
"رسد کے دستوں اور ریزرو فوجوں نے بڑی مضبوطی سے . قدم جما لیے تھے۔"      ( ١٩٧٥ء، قافلہ شہیدوں کا، ٣٦٥ )