ریش مبارک

( ریِشِ مُبارَک )
{ ری + شے + مُبا + رَک }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ریش' کے آخر پر کسرہ صفت لگا کر عربی اسم 'مبارک' لگانے سے مرکب توصیفی 'ریش مبارک' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٥ء کو "بدلتا ہے رنگ آسماں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ احتراما ]  برکت والی ڈاڑھی، مراد : ڈاڑھی۔
"آپۖ نے فوراً وہ خون ریش مبارک میں ملتے ہوئے فرمایا۔"      ( ١٩٧٥ء، بدلتا ہے رنگ آسماں، ١٣٠ )