ریڈنگ روم

( رِیڈِنْگ رُوم )
{ ری + ڈِنْگ + رُوم }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسما 'ریڈنگ' اور 'روم' پر مشتمل مرکب 'ریڈنگ روم'اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٢ء کو "روزنامۂ سیاحت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : رِیڈِنْگ رُومْز [ری + ڈِنْگ + رُومْز]
١ - مطالعاتی کمرہ، کتب خانہ کا ہال جہاں بیٹھ کر مطالعہ کیا جا سکے۔
"میں تمھیں امپریل لائبریری کے ریڈنگ روم لے چلتا ہوں۔"      ( ١٩٨٤ء، گرد راہ، ٥٦ )