ریڈی ایٹر

( ریڈی ایٹَر )
{ رے + ڈی + اے + ٹَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Radiator  ریڈیایٹَر

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٧ء کو "اردو ڈائجسٹ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ریڈی ایٹَرْز [رے + ڈی + اے + ٹَرْز]
١ - موٹر کار وغیرہ کے انجن کو ٹھنڈا رکھنے والا حصہ یا آلہ جس میں پانی گردش کرتا رہتا ہے۔
"ڈرائیور چشمے پر اس کا ریڈی ایٹر ٹھنڈے پانی سے بھرتا۔"      ( ١٩٨٣ء، اجلے پھول، ٨٣ )