ریڈیو آپریٹر

( ریڈْیو آپْریٹَر )
{ ریڈ (ی مجہول) + یو (و مجہول) + آپ + رے + ٹَر }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسما 'ریڈیو' اور آپریٹر' پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٦ء کو"اڑن کھٹولے سے جٹ طیارے تک" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ریڈْیو آپریٹَرز [ریڈ (ی مجہول) + آپ + رے + ٹَرز]
جمع غیر ندائی   : ریڈْیو آپریٹَروں [ریڈ (ی مجہول) + یو (و مجہول) + آپ + رے + ٹَروں (و مجہول)]
١ - لاسلکی پیغام بھیجنے والا، ریڈیو سے کام لینے والا، ریڈیو مشین کو چلانے والا۔
"آخر اڑن قلعہ نیچے آ گیا اور ریڈیو آپریٹر نے بچاؤ کے لیے پیغام بھیجنا شروع کیا۔"      ( ١٩٦٦ء، اڑن کھٹولے سے جٹ طیارے تک (ترجمہ)، ١٦٨ )