ریڈیو آرٹسٹ

( ریڈْیو آرْٹِسْٹ )
{ ریڈ (ی مجہول) + یو (و مجہول) + آر + ٹِسْٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسما 'ریڈیو' اور 'آرٹسٹ' پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٤ء کو "زمیں اور فلک اور" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ریڈْیو آرٹِسْٹس [ریڈ (ی مجہول) + یو (و مجہول) + آر + ٹِسْٹِس]
جمع غیر ندائی   : ریڈْیو آرْٹِسْٹوں [ریڈ (ی مجہول) + یو (و مجہول) + آر + ٹِس + ٹوں (و مجہول)]
١ - ریڈیائی پروگراموں میں کام کرنے والا فن کار۔
"تامل کیا اور پھر کہا صاحب یہ بے اختیاری ہے ویسے میں ریڈیو آرٹسٹ بھی ہوں۔"      ( ١٩٨٤ء، زمیں اور فلک اور، ٤٧ )