ریڑھ کی ہڈی

( رِیڑھ کی ہَڈّی )
{ رِیڑھ + کی + ہَڈ + ڈی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'ریڑھ' کے ساتھ حرف اضافت 'کی' اور اسم 'ہڈی' لگانے سے مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٣ء کو "علامات قیامت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : رِیڑھ کی ہَڈِّیاں [رِیڑھ + کی + ہَڈ + ڈِیاں]
جمع غیر ندائی   : رِیڑھ کی ہَڈِّیوں [رِیڑھ + کی + ہَڈ + ڈِیوں (و مجہول)]
١ - پیٹھ کے بیچ کی عمودی ہڈی جو سر کے نیچے سے شروع ہو کر دمچی پر ختم ہوتی ہے جس میں تینتیس مہرے یا منکے ہوتے ہیں، صلب۔
"اسی جگہ پہلے ان کی ریڑھ کی ہڈی کو پیدا کر کے رکھ دیا جائے گا۔"      ( ١٨١٣ء، علامات قیامت، ١٨ )
٢ - [ مجازا ]  بنیاد، اساس، اہمیت کا حامل۔
"پیمائش سائنسی طریقے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے۔"      ( ١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ٢٩١ )