رفاقت پسندی

( رَفاقَت پَسَنْدی )
{ رَفا + قَت + پَسَن + دی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رفاقت' کے ساتھ فارسی 'پسند' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'رفاقت پسندی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "حیات سلیمان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : رَفاقَت پَسَنْدِیاں [رَفا + قَت + پَسَن + دِیاں]
جمع غیر ندائی   : رَفاقَت پَسَنْدِیوں [رَفا + قَت + پَسَن + دِیوں (و مجہول)]
١ - دوستی، محبت، میل جول کا عمل۔
"ہر بات کا اپنی شرافت اور رفاقت پسندی سے لحاظ رکھتے ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، حیات سلیمان، ٥٩١ )