رعایۃً

( رِعایَۃً )
{ رِعا + یا + تَن }
( عربی )

تفصیلات


رِعایا  رِعایَۃً

عربی زبان میں ثلاثی مجرد سے مشتق اسم 'رعایت' کے آخر پر 'اً' بطور لاحقۂ تمیز لگا کر 'رعایۃً' بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٩ء کو "مکتوبات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - ضائع ہونے یا ضرر پہنچنے سے بچانے کا عمل، حفاظت، نگہبانی، نگرانی، رعایت کے طور پر، ازروئے رعایت۔
"اعلٰی سے اعلٰی اور حیرت انگیز افعال رکھنے والے درخت اور جانور ہوں یا وہ ادنٰی ترین ذی حیات جنھیں صرف رعایۃً جاندار کیا جا سکتا ہے سب کی ترکیب ان کی اجزا سے ہوئی ہے جو مٹی یا ہوا میں پائے جاتے ہیں۔"      ( ١٩٣١ء، ارتقا، ٣٠ )