رخ حیات

( رُخِ حَیات )
{ رُخے + حَیات }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'رخ' کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'حیات' لگانے سے مرکب اضافی 'رخ حیات' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٩ء کو "نبض دوراں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - طرز زندگی، روشن، طریقہ۔
 بدل چکا ہے زمانہ رخ حیات بدل حوادثات کی نبضوں کو دیکھتا ہوا چل      ( ١٩٤٩ء، نبض دوراں، ١٢٧ )