رد و کد

( رَدّ و کَد )
{ رَد + دو (و مجہول) + کَد }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رد' کے ساتھ 'و' بطور حرف عطف لگا کر عربی اسم 'کد' لگانے سے مرکب عطفی 'رد و کد' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٤ء کو "دیوان ذوق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - بحث، تکرار، حجت۔
"جس قبر کی ملاں جی نے نشاندہی کی، ان مرنے والوں میں سے ایک کے اعزا نے یہ قبر اپنے مردے کی بتائی اور فاتحہ کے بعد کافی رد و کد رہی۔"      ( ١٩٨٦ء، جوالامکھ، ١٤٧ )