رزاق

( رَزّاق )
{ رَز + زاق }
( عربی )

تفصیلات


رزق  رَزّاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٤٩٦ء، کو "دکنی ادب کی تاریخ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - روزی دینے والا، پروردگار، رازق کا مبالغہ، بہت رزق دینے والا، روزی رساں، اللہ تعالٰی کا صفاتی نام۔
 تو متین و قادر و قہار و قیوم و کبیر تو لطیف و مانع و رزاق و جبار و خبیر      ( ١٩٨٤ء، الحمد، ٨٤ )
  • پَرْوَرْدَگار
  • کَرِیم
  • فَیاّض