رزاقیت

( رَزّاقِیَّت )
{ رَز + زا + قیْ + یَت }
( عربی )

تفصیلات


رَزّاقی  رَزّاقِیَّت

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رزاقی' کے ساتھ 'یت' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے 'رزاقیت' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٤ء، کو "سمندر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - روزی پہنچانے کا وصف یا کام۔
 تری گہری سخاوت کا خزانہ زمیں سے کم نہیں رزاقیت میں      ( ١٩٨٤ء، سمندر، ٣٠ )