ردی کی ٹوکری

( رَدّی کی ٹوکْری )
{ رَد + دی + کی + ٹوک (و مجہول) + ری }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ردی' کے ساتھ حرف اضافت 'کی' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم 'ٹوکرا' کا 'ا' کا بحذف 'ی' لگانے سے مرکب 'ردی کی ٹوکری' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : رَدّی کی ٹوکْرِیاں [رَد + دی + کی + ٹوک (و مجہول) + رِیاں]
جمع غیر ندائی   : رَدّی کی ٹوکْرِیوں [رَد + دی + کی + ٹوک (و مجہول) + رِیوں (و مجہول)]
١ - استعمال شدہ، خراب یا بے کار کاغذات ڈالنے کی ٹوکری وغیرہ۔
"جب اقبال کا جواب پڑھا تو اس نقل کو چاک کر کے ردی کی ٹوکری کے حوالے کر دیا۔"      ( ١٩١٧ء، فاران، نومبر، ١٢ )