رستم زماں

( رُسْتَمِ زَماں )
{ رُس + تَمے + زَماں }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم علم 'رستم' کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر فارسی اسم 'زماں' لگانے سے مرکب اضافی 'رستم زماں' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٢ء کو "اردو انسائیکلوپیڈیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - اپنے زمانے کا سب سے بڑا پہلوان، پاکستان کے مشہور پہلوان گاما کا ایک خطاب۔
"گاماں کو رستم زماں کا خطاب دیا گیا۔"      ( ١٩٦٢ء، اردو انسائیکلوپیڈیا، ١١٤٤ )