رسوائے عالم

( رُسْوائے عالَم )
{ رُس + وا + اے + عا + لَم }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'رسوا' کے ساتھ 'ے' بطور حرف اضافت لگا کر عربی اسم 'عالم' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - رسواے جہاں، رسواے زمانہ۔
"آپ میری تصویر کو بڑھاپے میں روشناس خلق یا رسوائے عالم کرنا چاہتے ہیں۔"      ( ١٩٣٦ء، ریاض، نثر ریاض، خیرآبادی، ٨٢ )