رسد رسانی

( رَسَد رَسانی )
{ رَسَد + رَسا + نی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'رسد' کے ساتھ فارسی مصدر 'رسانیدن' سے صیغہ امر 'رساں' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب 'رسد رسانی' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٤ء کو "خطبات گارسادتاسی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : رَسَد رَسانِیاں [رَسَد + رَسا + نِیاں]
جمع غیر ندائی   : رَسَد رَسانِیوں [رَسَد + رَسا + نِیوں (و مجہول)]
١ - غلہ یا اناج پہنچانا (فوج وغیرہ کو)۔
"اسی سے وہ اپنے صوبوں کے انتظامی معارف، فوج اور بیڑے کے اخراجات رسد رسانی وغیرہ کا روپیہ ادا کرتا تھا۔"      ( ١٩٢٩ء، تاریخ سلطنت رومہ (ترجمہ)، ٥٣ )