رسول خدا

( رَسُولِ خُدا )
{ رَسُو + لے + خُدا }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رسول' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر فارسی اسم 'خدا' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٦٩ء کو "آخرگشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - اللہ کا رسولۖ، مراد: حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلّم۔
"مدینے میں اللہ تعالٰی نے حضرت معصب کو جو کامیابی عطا فرمائی اس کا حال رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلّم کو معلوم ہوتا رہتا تھا۔"      ( ١٩٦٧ء، جانباز ساتھی، ١١:٢ )