رسید بک

( رَسِید بُک )
{ رَسِید + بُک }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'رسید' کے ساتھ انگریزی اسم 'بک' لگانے سے مرکب 'رسید بک' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣١ء، کو "نقاب اٹھ جانے کے بعد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : رَسِید بُکیں [رَسِید + بُکیں (ی مجہول)]
جمع استثنائی   : رَسِید بُکْس [رَسِید + بُکْس]
جمع غیر ندائی   : رَسِید بُکوں [رَسِید + بُکوں (و مجہول)]
١ - رسیدوں کی کتاب، رسیدوں کی کاپی۔
"جب میں دروازے پر پہنچا امام صاحب کے ہاتھ میں رسید بک تھی۔"      ( ١٩٨١ء، قطب نما، ٦٣ )