رسول اکرم

( رَسُولِ اَکْرَم )
{ رَسُو + لے + اَک + رَم }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رسول' کے آخر پر کسرہ صفت لگا کر عربی اسم 'اکرم' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٧ء کو "جانباز ساتھی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - نہایت کریم اور مہربان پیغمبر، مراد: حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم۔
"جب پوری طرح اطمینان ہو گیا تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینے تشریف لانے کے لیے مدینے کے مسلمانوں کی ایک جماعت چلی۔"      ( ١٩٦٧ء، جانبا ساتھی، ١١:٢ )