سریع الفہم

( سَرِیعُ الْفَہْم )
{ سَری + عُل (ا غیر ملفوظ) + فَہْم }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سریع' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم 'فہم' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٠٢ء سے "ہفت گلشن" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جلدی سمجھ میں آنے والا، آسان، سہل، واضح۔
"علم اور زبان کا ذخیرہ بڑھتا رہتا ہے، مشکل اور پیچیدہ تصورات سریع الفہم ہوتے چلے جاتے ہیں۔"      ( ١٩٨٤ء، ارمغان مجنوں، ٧٨:٢ )
٢ - جلدی سمجھ لینے والا، تیز فہم۔ (فرہنگ آصفیہ)