سست گام

( سُسْت گام )
{ سُسْت + گام }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سست' کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'گام' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم نیز صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٢٩ء سے "جدید سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - دھیما، سست رفتار، آہستہ چلنے والا۔
 میرے قدم میں برق تجسس، وہ سست گام پیچھے نہ چھوڑ جاؤں کہیں راہبر کو میں      ( ١٩٥٠ء، لوح محفوظ، ٥٠ )