سسرال

( سُسْرال )
{ سُس + رال }
( سنسکرت )

تفصیلات


سُسَر  سُسْرال

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٠٣ء سے "رانی کیتکی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - بیوی یا شوہر کا کنبہ، گھر یا خاندان۔
"خواتین اپنی تنقیدی صلاحیتیں اپنی سسرال کے لیے محفوظ رکھتی ہیں۔      ( ١٩٨٧ء، اک محشر خیال، ١١١ )
٢ - [ کنایۃ ]  نامعلوم جگہ؛ قید خانہ؛ جیل۔ (فرہنگ آصفیہ؛ پلیٹس)