عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سطح' کے بعد کسرہ اضافت لگانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'آب' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٠٨ء سے "آفتاب شجاعت" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - پانی کا بالائی حصہ، پانی کی چادر؛ ایک آبی پرندہ۔
"تینامو، گریب اور لون سب پانی کے پرندے ہیں قادوس، سطح آب اور پطریل اک دوسرے سے بہت مختلف ہیں لیکن سب کی چونچ نلکی کی طرح ہوتی ہے۔"
( ١٩٧٥ء، حرف و معنی، ١٧ )