احسن تقویم

( اَحْسَنِ تَقْوِیْم )
{ اَح + سَنے + تَق + وِیْم }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب ہے۔ قرآنی اصطلاح ہے۔ سورہ 'والتین' سے ماخوذ ہے۔ 'احسن' کے ساتھ باب تفصیل سے مصدر'تَقْوِیْم' لگایا گیا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کل مخلوقات سے بہتر مادہ، صورت، مزاج یا صلاحیت (جو انسان کو عطا ہوا ہے)۔
 ہوئی تقدیم احساں احسن تقویم سے ثابت نہ ہو مشکور پھر کیوں بندہ لطف کبریائی کا      ( ١٨٩٥ء، دیوان ذکی، ١٠ )
٢ - انسان۔
 اے احسن تقویم سمجھ راز اپنا تجھ میں ہے خدا اور تو اتنا غافل      ( ١٩٤٧ء، لالۂ و گل، ١٠ )