سطحی

( سَطْحی )
{ سَط + حی }
( عربی )

تفصیلات


سَطْح  سَطْحی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سطح' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'سطحی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٠٩ء سے "مقالات شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - اوپری، رواروی، سرسری۔
"یہ نفسیاتی مطالعے سرسری اور سطحی نہیں۔"      ( ١٩٢٤ء، اقبال نامہ، ١٣٨:١ )
٢ - سطح سے منسوب، سطح سے تعلق رکھنے والا، سطح کا، فرشی، زمینی۔
"انجیر کے فرائض یہ ہیں کہ سطحی نقشہ کے مطابق کام کا نشان ڈالے۔"      ( ١٩٤٤ء، مٹی کا کام (ترجمہ)، ٢ )