سعادت مندی

( سَعادَت مَنْدی )
{ سَعا + دَت + مَن + دی }

تفصیلات


عربی اور فارسی زبان سے ماخوذ مرکب 'سَعادَت مَنْد' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٣٤ء سے "قرآنی قصے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - فرمانبرداری، نیک بختی۔     
"لالی سر جھکائے سعادت مندی سے کھڑا رہا۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٨٦ء، جانگلوس، ١٥٨ )