عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سعی' کے بعد ہمزہ زائد لگا کر کسرۂ صفت کے ساتھ عربی زبان ہی سے ماخوذ اسم صفت 'مسلسل' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٥ء سے "تنقیدی اصطلاحات" میں مستعمل ملتا ہے۔
"زبان و بیان کی لطافتوں نزاکتوں اور پیچیدگیوں کو سمجھنے اور ان کے تقاضوں سے عہدہ برا ہونے کے لیے فنکار کی سعی مسلسل۔"
( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٧٥ )