سعیدالفطرت

( سَعِیدُالْفِطْرَت )
{ سَعی + دُل (ا غیر ملفوظ) + فِط + رَت }
( عربی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت'سعید' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے ماخوذ اسم 'فطرت' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٥ء سے "تفہیم اقبال" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جو طبعاً نیک ہو، نیک طینت، فطرۃً نیک، سعادت مند۔
"سعید الفطرت اور سلیم الطبع پنجابی دوشیزہ کی زبان فیض ترجمان سے ادا ہوتے ہوئے سنا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، تفہیم اقبال، ٢٢٣ )