سفارت کار

( سِفارَت کار )
{ سِفا + رَت + کار }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سفارت' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم 'کار' بطور لاحقۂ فاعل لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٦ء سے "سندھ کا مقدمہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - سفیر، سفارت خانہ کا افسر اعلیٰ۔
"اس زمانے میں پاکستان کے سب سے سینئر سفارت کار حکیم محمد احسن صاحب کراچی میونسپل کارپوریشن کے میئر تھے۔"      ( ١٩٨٦ء، سندھ کا مقدمہ، ٤١ )