سفر آخرت

( سَفَرِ آخِرَت )
{ سَفَرے + آ + خِرَت (کسرہ خ مجہول) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سفر' کے بعد کسرہ اضافت لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم 'آخرت' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٩١ء سے "طلسم ہوشربا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - عقبٰی کی طرف روانگی، دنیا سے کوچ، موت، انتقال۔
"ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سفر آخرت کا وقت آ پہنچا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، طوبٰی، ٦٣٢ )