سرا

( سَرا )
{ سَرا }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( واحد )
١ - مسافروں کے ٹھہرنے کا مکان (جس کی جگہ اب عموماً ہوٹل ہوتے ہیں)، مسافر خانہ، دھرم شالہ۔
 کسی کی یاد اس طرح سے آئی ہے آج میرے دل میں کہ جیسے اجڑی سرا میں آکر دیا مسافر جلا رہا ہو      ( ١٩٥٨ء، فکر جمیل، ١٧٧ )
٢ - [ مجازا ]  دنیا، جہاں۔
 الٰہی ہووے جہاں میں ظہور اب اس کا کہ ہے وہ شافع محشر امام ہر دوسرا      ( ١٨١٢ء، گل مغفرت، ٣ )