سربرآوردہ

( سَربَرْآوُرْدَہ )
{ سَر + بَر + آ + وُر + دَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سر' کے ساتھ 'برآوردن' مصدر سے مشتق حالیہ تمام 'برآوردہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٥٧ء سے "دیوان ذوق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - سر دار، افسر، ممتاز، معزز۔
"سر برآوردہ مسلمان اکابرین کو اکٹھا کرکے اس بارے میں . متفقہ فیصلہ لیا جائے۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٣٦٠ )
٢ - مشہور، خاص۔
"اگن روک سقفوں کے جو سر برآوردہ طریقے ہیں۔"      ( ١٩٤١ء، تعمیروں کا نظریہ اور تجویز، ٦٩١:٢ )