احمد ثانی

( اَحْمَدِ ثانی )
{ اَح + مَدے + ثا + نی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ لفظ 'احمد' کے ساتھ 'ثانی' لگایا گیا ہے۔ ١٨٧٥ء کو "دفتر ماتم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - امام حسین کے صاحب زادے حضرت علی اکبر کا لقب جو سراپا حضورۖ کی شبیہہ تھے اور کربلا میں اٹھارہ برس کی عمر میں شہید ہوئے۔
 اے احمد ثانی تجھے کیاکہہ کے میں روؤں ہم شکل رسول دوسرا کہہ کے میں روؤں      ( ١٩١٢ء، شمیم، بیاض (ق)، ٤٣ )