سرچ لائٹ

( سَرْچ لائٹ )
{ سَرْچ + لا + اِٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


SearchLight  سَرْچلائٹ

انگریزی زبان سے ماخوذ مرکب ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٢٣ء سے "تیغ کمال" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - بجلی یا بیٹری سے پیدا کی ہوئی وہ تیز رہنما روشنی جو دور کی چیز کو دیکھنے کے لیے دوربین شیشے کے ذریعے پھینکی جاتی ہے۔
"ایک اور کشتی نے سرچ لائٹ ڈال کر بچا لیا۔"      ( ١٩٦٦ء، جنگ، کراچی، ٦ جولائی: ٦ )
٢ - [ کنایۃ ]  حوالہ، رہنمائی۔
"تاریخ کی سرچ لائٹ نہایت تیز اور بے رحم ہوتی ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ١٩ )