سدھ بدھ

( سُدھ بُدھ )
{ سُدھ + بُدھ }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'سدھ' کے ساتھ سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم 'بدھ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٠٩ء سے "کلیات جرات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - ہوش، خبر، تمیز، عقل و شعور، ہوش و حواس۔
"ادبی رسالوں اور کتابوں کے مطالعہ میں ایسا گم ہوا کہ کسی اور چیز کی سدھ بدھ نہ رہی۔"      ( ١٩٨٦ء، غبار ماہ، ٦١ )