رنگ برنگا

( رَنْگ بَرَنْگا )
{ رَنْگ + بَرَن (ن غنہ) + گا }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'رنگ' کے بعد 'ب' بطور حرف جار لگا کر فارسی اسم 'رنگ' کے ساتھ 'ا' بطور لاحقہ صفت لگانے سے مرکب 'رنگ برنگا' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٩٧ء کو "دیوان ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - مختلف صورتوں یا وضع قطع کے، طرح طرح اور قسم قسم کے، گوناگوں۔
 وہ رنگ برنگے پھول بوٹے کیفیت جن کی آنکھ لوٹے      ( ١٨٨٢ء، تفسیر عفت، ٥٥ )