رو بہ زوال

( رُو بَہ زَوال )
{ رُو + بَہ + زَوال }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'رو' کے ساتھ 'بہ' بطور حرف جار لگا کر عربی اسم 'زوال' لگا کر مرکب 'روبہ زوال' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "عقل و شعور" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - انحطاط کی جانب مائل، زوال پذیر، زوال آمادہ۔
"الامین کا اقتدار روبزوال ہونے لگا۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٨٣:٣ )