عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رواج' کے ساتھ 'اً' بطور لاحقہ تمیز لگا کر 'رواجاً' بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٦ء کو "راشد الخیری" میں مستعمل ملتا ہے۔
"فریقین کی رضامندی قانوناً، شرعاً، عقلاً رواجاً نکاح کے معاملہ میں نہایت ضروری ہے. عام طور پر ماں باپ کا یہ فرض ہے کہ وہ اولاد کی رضامندی کا ضرور لحاظ رکھیں۔"
( ١٩٣٦ء، راشد الخیری، نالۂ زار، ٣٨ )