روئیں

( رُوئِیں )
{ رُو + اِیں }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو "شمشیر خانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کانسا یا پیتل، دھات۔
"انگریزوں کے برسرعروج آتے ہی. عیسائی مشنریوں نے اپنی نئی نئی سیاسی طاقت کے بل بوتے پر اسلام کے قلعہ روئیں پر حملے شروع کر دیئے۔"      ( ١٩٤٣ء، حیات شبلی، ١٤ )