روٹری مشین

( روٹَری مَشِین )
{ رو (و مجہول) + ٹَری + مَشِین }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسما 'روٹری' اور 'مشین' پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٠ء کو "چاول، دستور کاشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : روٹَری مَشِینیں [رو (و مجہول) + ٹَری +مَشی + نیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : روٹَری مَشِینوں [رو (و مجہول) + ٹَری +مَشی + نوں (و مجہول)]
١ - ٹربائن والی، روٹر والی مشین۔
"کھیت سے جڑی بوٹیوں کا انسداد بخوبی ہو جاتا ہے خاص طور پر جب کہ روٹری مشین کا استعمال کیا جائے۔"      ( ١٩٧٠ء، چاول، دستور کاشت، ٦٨ )